ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بندوق اٹھانے والے نوجوانوں کو جینے کا دوسرا موقع دینے کی ضرورت: محبوبہ مفتی

بندوق اٹھانے والے نوجوانوں کو جینے کا دوسرا موقع دینے کی ضرورت: محبوبہ مفتی

Wed, 06 Jul 2022 20:16:39    S.O. News Service

سری نگر،6؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کولگام انکاؤنٹر کے دوران دو ملی ٹنٹوں کے سرنڈر کرنے پر ان کے اہلخانہ کی کوششوں اور سیکورٹی فورسز کے تعاون کی سراہنا کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسں نوعیت کی کاوشیں جاری رہنی چاہئے تاکہ بندوق اٹھانے والے نوجوانوں کو جینے کا دوسرا موقع مل سکے۔

بتادیں کہ پولیس کے مطابق کولگام کے ہادی گام علاقے میں بدھ کو انکاؤنٹر کے دوران دو مقامی ملی ٹنٹوں نے اہلخانہ کی اپیل پر سیکورٹی فورسز کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ محبوبہ مفتی نے اس ضمن میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’دو جانیں ان کے اہلخانہ کی کاوشوں اور سیکورٹی فورسز کے تعاون کے بدولت بچ گئیں‘۔

محبوبہ مفتی کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ ’اس نوعیت کی کوششیں آئندہ بھی جاری رہنی چاہئے تاکہ ملی ٹنسی کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کو جینے کا دوسرا موقع مل سکے‘۔


Share: